نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا عیدالفطر کے روز بھی گراں فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہا انہوں نے گوشت، سبزی و پھل فروشوں اور کریانہ سٹور پر چھاپے مارے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کئے قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل ہسپتال میں داخل مریضوں سے عید ملے اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔
نوشہرہ ورکاں: اسسٹنٹ کمشنر کے عید کے روز بھی چھاپے، متعدد دکانداروں کو جرمانے
Apr 13, 2024