قصور(نمائندہ نوائے وقت)نواحی گاوں شیر کو ٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کردیا جبکہ اہل محلہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔نواحی گاؤں شیر کوٹ کا رہائشی نوید احمد موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گاوں کے شیر کوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو پکڑ لیا۔