تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنیوالی ٹرالی سے ٹکرا گئی ‘ 3 سالہ محمد عمر دم توڑ گیا 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 3 سالہ بچہ جاںبحق اور خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی روڈ پر چونگی نمبر 5 کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے گری اور سامنے سے آنے والی میونسپل کمیٹی کی کوڑے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں 45 سالہ فیروزہ بی بی، 20 سالہ محمد علی اور 3 سالہ محمد عمر شامل ہیںجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین سالہ محمد عمر جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...