نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جمیعت اشاعت توحید وسنت کے مبلغ قاری دلاور حسین نے جامع مسجد مدنی کی عید گاہ میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور عیدالفطر اس نعمت پر شکر اور بخشش کا دن ہے اس ماہ مبارک میں مسلمانوں نے گناہوں سے بچنے اور ارکان اسلام کی بھرپور ادائیگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اللہ پاک ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور باقی زندگی کو بھی ایسے ہی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے۔