حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے 100ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ سی بی اے یونین کے چیئرمین اسحق کھوکھر نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ان ملازمین کے کنٹریکٹ کو بحال کرکے انہیں مستقل نہ کیا تو تمام دیگر سینٹری ورکرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ انہوںنے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، چیف سیکریٹری اور وزیر اعلی مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرکے انہیں مستقل کیا جائے۔
حافظ آباد:100ملازمین کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ ملنے پر صفائی کا نظام درہم برہم
Apr 13, 2024