شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پہلے کبھی اتنا نہیں تھا جتنا اب ہے، سیاسی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی کو نہ روکا گیا تو ملک میں کشیدگی جنم لے سکتی ہے، پی ٹی آئی کو سڑکوں اور چوکوں میں آکر بات کرنے کی بجائے پارلیمان کے اندر جا کر پر امن جمہوری طریقے سے بات اور احتجاج کا راستہ اختیار کرناہوگا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے اور انہیں اس قابل بنایا جائے کہ وہ روز مرہ کے امور با احسن انجام دے سکیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہاکہ تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قوم کو یک جان ہو کر تحریک آزادی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔
قوم کو متحدہو کر تحریک آزادی کشمیر ‘فلسطین کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا: منیر قمر واہگہ
Apr 13, 2024