’’پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں معیشت سے کھلواڑ کرنا چاہتی ہے ‘‘

Apr 13, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما میاں رفاقت علی،سید علی عباس،ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ ،حاجی اکبر چوہان،میاں عثمان انور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاشی تجزیہ نگار اور عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں یہ وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت معاشی فیصلوں کے ثمرات ہیں جو سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں پاکستان کے معاشی حالات عنقریب مستحکم ہوجائیں گے،معیشت اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئے پی ٹی آئی اپنی سیاست کی آڑ میں معیشت سے کھلواڑ کرنا چاہتی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تحریک انصاف خیبر پی کے میں اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائے تاکہ صوبہ کی عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے منفی پراپیگنڈا کے ذریعے کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران کیا۔

مزیدخبریں