ملک کو معاشی بحران سے نکالنے  کیلئے پی ٹی آئی کی باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے:ڈاکٹر قیصر شہزاد

Apr 13, 2024

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکمرانوں کی استحصالی پالیسیوں کا راستہ نہ روکا گیا تو عوام کا جینا محال ہوجائے گا ملک پہلے ہی ڈیفالٹ ہونے کے دھانے پر ہے جسے معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کی باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے عوام نے عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو حکومت سازی کا مینڈیٹ دیا جو دھاندلی سے چھین کر آئین پاکستان اور جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں