نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری محمدیونس جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونیوالی مریم نواز شریف بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہونگیں۔ انکی سیاسی پرورش میں انکے والد نوازشریف اور چچا میاں شہبازشریف کا خصوصی کردار رہا ہے جو ان کیلئے نہایت فائدہ مند اور نہایت اہمیت کا حامل رہیگا اور لمحہ لمحہ انکی رہنمائی سے پنجاب کی ترقی اور فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کریگا۔