ورلڈ کپ اہم ‘آسٹریلوی کرکٹر  ایڈم زمپا آئی پی ایل سے دستبردار 

Apr 13, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زامپا انڈین پریمیئر لیگ  کے رواں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔ 31 سالہ لیگ سپنر ایڈم زامپا کو آئی پی ایل 2024ء میں راجستھان رائلز کیلئے کھیلنا تھا لیکن انہوں نے ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔زمپا کا کہنا تھا کہ اس سال میری ایڈیشن نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں، میرے خیال میں سب سے اہم حقیقت یہ تھی کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور میں 2023ء سے مکمل طور پر ختم ہو چکا ہوں، میں نے پچھلے سال مکمل آئی پی ایل کھیلا تھا اور اس سال دوبارہ کھیلنے کی کوشش کرنے کا بہترین ارادہ رکھتا تھا لیکن  ورلڈ کپ کا انتظار کر رہا ہوں اور یہ میرے لیے زیادہ اہم ہے۔       

مزیدخبریں