اسلام آباد پولیس نے عید پر سکیورٹی،ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا،ڈی آئی جی آپریشنز

Apr 13, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان عید کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں موجودتھے اسلام آباد پولیس نے عید کے دنوں میں سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایاپارکوں، تفریحی مقامات پر ٹریفک کے دباو کے باوجود ٹریفک جام نہیں ہونے دیں گے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے موجود ہیںشہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں اور صبر کا مظاہرہ کریں ضلع بھر میں موثرگشت و چیکنگ کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری خود فیلڈ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا آج بھی عوامی مقامات پر رش زیادہ ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں شہری سڑکوں اور نان پارکنگ جگہوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں ڈی آئی جی آپریشنز نے عید پر اپنے گھروں سے دور فرائض کی انجام دہی پر مامور اہلکاروں کو شاباش دی ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

مزیدخبریں