بچی بشری کا کنویں میں گر اکر جاں بحق ہونا افسوسناک، پروفیسر عبد العلیم 

Apr 13, 2024

اسلام آباد( وقائع نگار ) ا یم کیو ایم کے حق پرست کے رہنما ء  اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے کہا ہے کہ 12  اپریل بلدیہ حیدرآباد کے مئیر افسران ٹھکیدار کے خلاف بشری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے,پارک میں حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے،عید الفطر پر پارکوں تفریحی مقامات پر عوام کے ساتھ لوٹ مار،بدسلوکی کے واقعات پیش آئے عوام کی عید کی خوشیاں ماند کر دی گئیں، گزشتہ رات لطیف آباد 6 نمبر پارک میں اپنی فیملی کے ساتھ عید کی خوشی منانے و تفریح کے لئے پارک آنے والی معصوم بچی بشری کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے کے انتہائی افسوناک واقعہ پر گہرے افسوس و دکھ کا اظہار کیا انہوں نے بشری کے والد امجد اور لواحقین سے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، تفریح کے لئے آنے والی فیملیز کے ساتھ بدسلوکی ہراسمنٹ کے واقعات عام تھے انہیں کوئی سہولیات نہیں دی گئیں حیدرآباد لطیف آباد کے پارک میں جعلی و ناجائز طریقے سے ٹھیکے دئیے گئے جس کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیںجب اس پارک میں میلہ لگایا گیا تو حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے یہ کس کی ذمہ داری تھی ، واقعے میں ملوث ملازمین افسران مئیر حیدرآباد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملوث افراد کا تعین کیا جائے بشری کے لواحقین کی سرکاری سطح پر مالی امداد کی جائے

مزیدخبریں