دنیابھارتی وزیر دفاع کے ریاستی دہشت گردی کے اعتراف کا نوٹس لے،سید شاہد گیلانی

Apr 13, 2024

 اسلام آباد ( خبر نگار)چیئرمین پاکستان احتساب پارٹی سید شاہد گیلانی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعتراف کرلیاکہ بھارت دہشت گردریاست ہے ،پاکستان میںدہشت گردی کے اعتراف نے بھارت کے سیکولرچہرے سے نقاب اتاردیا،بھارت عالمی دہشت گردکاروپ دھارچکاجس کی دہشت گردی کینیڈ،برطانیہ سے مقبوکشمیرتک پھیلی ہوئی ہے ،عالمی برداری بھارتی وزیردفاع کے اعتراف کانوٹس لے مودی پاکستان مخالف بیانیہ بناکرالیکشن لڑناچاہتاہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیںبھی ماورائے عدالت قتل عام کررہاہے مقبوضہ کشمیرمیں ہرروزظلم کی نئی داستان رقم ہورہی ہے ۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو قتل کروایا۔ سید شاہد گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبروتحمل سے بھارتی دہشت گردی اوراقدامات کامقابلہ کیا مگراب بھارت کا دہشت گردی کااعتراف عالمی برداری کے منہ پر طمانچہ ہے بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کا واضح ثبوت ہے ۔

مزیدخبریں