ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے نواحی گاوںاورتاریخی علاقہ جوڑی راجگان کی خوبصورت وادی میںچیئرمین زکوۃ عشرکمیٹی حاجی راجہ جان محمدعباسی ضلع اسلام آبادکے عوامی ڈیرے پرملاقاتیوںکاہجوم،ٹیکسلاسے مسلم لیگ ن کینٹ کے سرکردہ رہنماء راجہ محمدنجیب عباسی،اورمعروف کاروباری شخصیت حاجی راجہ ربنوازگوجرخانی کی زیرقیادت ایک وفدنے جوڑی راجگان میںحاجی راجہ جان محمدعباسی سے ملاقات کی،ا ورانہیںعیدالفطرکی مبارکبادپیش کی،راجہ محمدجان عباسی نے تحصیل ٹیکسلااورضلع اسلام آبادکے جڑواںدرجنوںدیہاتوںسے ملاقات کیلیئے آنے والے تمام دوست احباب کاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ تمام ساتھی وطن عزیزکی سلامتی اوراستحکام کیلیئے رب تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیںکریں،کیونکہ ملک کی سلامتی اوربقاء سے ہی ہم سب کامفادوابستہ ہے،انہوںنے ملک کے مختلف حصوںمیںدہشت گردی کی وارداتو ںپر گہری تشویش کااظہارکیا،اورکہاکہ جان ومال کے تحفظ کیلیئے قومی سلامتی کے اداروں پرحملہ آورہونے والے پاکستانی قوم کے دشمن ہیں،پوری قوم کومتحدہوکرقومی دشمنوںکے خلاف متفقہ ایجنڈے پرعمل کرناہوگا۔