ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق،اورمنتخب ایم این اے بیرسٹرعقیل ملک نے عیدکے پہلے ،دوسرے اورتیسرے روزکوہستان ھاوس جی ٹی روڈپرعوامی ملاقاتوںکیلیئے اپنے ڈیرے کوآبادکیئے رکھا،تحصیل ٹیکسلااورتحصیل راولپنڈی کے درجنوںسے زائددیہات سے متعلق لوگوںکی بہت بڑی تعدادعیدمبارک پیش کرنے کیلیئے کوہستان ھاوس میںموجودرہی،چیئرمین کوہستان گروپ حاجی عدیل ملک،عوامی وسماجی شعبہ کے انچارج حاجی ملک نصیرالدین،بیرسٹرعقیل ملک کے کوآرڈینیٹر چوہدری وسیم شہزادگجر،میڈیاء انچارج بلال سلیم ملک،حاجی ملک محمدندیم،حاجی ملک عامرشہزاد ،اورڈاکٹرحسنین فاروق مبارکباددینے کیلیئے آنے والے مختلف عوامی وفودکوخوش آمدیدکہتے رہے،ایم این اے اورخصوصی ترجمان وزیراعظم میاں شہبازشریف برائے وزارت قانون بیرسٹرعقیل ملک اورحاجی ملک عمرفاروق انتہائی محبت اورگرمجوشی کے ساتھ آنے والے مہمانوںسے ملتے رہے،اس موقع پرموضع لکھویونین کونسل بجنیال،موضع پھامڑہ،موضع لوہسر،تحصیل واہ کینٹ ٹیکسلاکی سرکردہ سیاسی،سماجی کاروباری شخصیات جن میں سیدنذرحسین شاہ واہ کینٹ،ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادر،حاجی ملک امجدمحمودآف بجنیال ،حاجی ملک امیرافضل آٓف چھوکر،ملک نعیم،ملک ارسلان،ٹھیکیدارحاجی سیف الرحمن آف ٹھٹھہ خلیل،حاجی ملک پرویزاختراعوان آف جمیل آباد،معروف گجرلیڈرچوہدری فضل دین بجاڑ،شیخ ظہیرالدین،شیخ شوکت اللہ مدنی،ملک محمدسعید ،کشمیری قوم کے سربراہ بابومحمدایوب بٹ،ذیلدارآف ٹیکسلاسیدظہیرالحسن شاہ،شامل ہیں،بیرسٹرعقیل ملک اورحاجی ملک عمرفاروق سے حالات حاضرہ پرگفتگوکرتے رہے،ایم این اے بیرسٹرعقیل ملک نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے مجھ پربے پناہ اعتمادکرتے ہوئے مجھے وزارت قانون کاسرکاری طورپرترجمان مقررکرنے کانوٹفیکیشن جاری کیا،انشاء اللہ میںاپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے اعتمادپرپورا،اترنے کی بھرپورکوشش کرونگا انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام نے ہمیںاپنے حقوق کے تحفظ اورمسائل ومشکلات کاازالہ کرنے کیلئے منتخب کیاہے،اورہم اپنی ذمہ داریوںکواحسن اندازسے پوراکرکے دکھائیںگے۔