راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کی موجودہ حکومت راولپنڈی میں تاریخی کام کرے گی اور میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز وہ دوست راولپنڈی شہر کو لاہور کی شہر کی طرح ترقی دینا چاہتے ہیں پاکستان کو معاشی بدحالیوں سے باہر لایا جائے گا مہنگائی کو طوفان روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی بجلی گیس پانی پیٹرول اور تریات زندگی کی اشیا کو مہنگائی کی تباہی سے نکالیں گے میاں نواز شریف راولپنڈی شہر کو مسلم لیگ نون کا گھر کہتے ہیں اور موجودہ الیکشن میں لوگوں نے مسلم لیگ کو ووٹ دے کر جو اعتماد کیا ہے ہم دن رات محنت کر کے ان کے اعتماد کو بحال رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد نے پبلک سیکٹریٹ راولپنڈی میں ریلوے لوکو شیٹ کالونی کے مکینوں کے وفد جو کہ مبارک حسین کاشف محمود محمد عارف محمد عظیم محمد شفیق فہد احمد خاور خان اور کامران قریشی پر مشتمل سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا .
مسلم لیگ (ن) راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کریگی،ملک ابرار
Apr 13, 2024