اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں عید کی تعطیلات کی وجہ سے تفریحی مقامات پر رش بڑھ گیا ،یاسمین گارڈن ، لیک ویو پارک ، شکر پڑیاں ،ایف نائین پارک ،دامن کوہ پر تفریح کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ، دامن کوہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچ گئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دامن کوہ جانے والے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا بے پناہ رش ہوگیا، دامن کوہ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ شہریوں کی تعداد پہنچ گئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دامن کوہ جانے والے راستے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انٹری عارضی طور پر بند کی، رش کم ہوتے ہی مزید شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جاسکے گی۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران تمام تفریحی مقامات پر ڈیوٹی پر موجود ہیں، رش والی تمام جگہوں پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، عید کی تعطیلات کی وجہ سے دیگر شہروں سے بھی شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچی ، تفریحی مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ہیلپ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ۔ان مقامات پر بنے ریسٹورینٹس اور کھوکھوں پر ہجوم دیکھا گیا اور اوور چارجنگ کی بھی شکائت کی گئی ۔
اسلام آباد میں عید کی تعطیلات کی وجہ سے تفریحی مقامات پر رش بڑھ گیا
Apr 13, 2024