متحدہ عرب امارات میں اتوار سے بدھ کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مقامی محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے زیادہ تر حصوں میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے