پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہو گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہو گئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مظفر گڑھ، رحیم یار خان،راجن پور،لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے ،

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی ۔

پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن