اداکارہ لنڈسے لوہن کیس کی جج نے خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا

Aug 13, 2010

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے مقدمے کی ابتدائی پیروی کرنے اور لنڈسے کو جیل بھیجنے والی جج مارشا راول نے خود کو اس مقدمے کی سماعت سے علیحدہ کر لیا ہے۔ بیورلی ہلز کی اعلیٰ عدلیہ کی جج مارشا کیخلاف ایک پراسیکیوٹر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ مارشا نے نامناسب طریقے اختیار کرتے ہوئے ذاتی طور پر ان ماہرین اور شرکاءسے روابط رکھ کر مقدمے میں مدد لی جو کورٹ ماہرین کی مہیا کی گئی فہرست میں شامل نہیں تھے۔
مزیدخبریں