لاہور (اے پی پی) پی ٹی وی پشاور سینٹر سے یوم آزادی کے سلسلہ میں دکھایا جانیوالا خصوصی ڈرامہ ”موج آئے طوفان آئے“ ناظرین کی اکثریت نے بہت پسند کیا۔ اس ڈرارمے کے رائٹر پشاور کے سینئر صحافی و ڈرامہ نگار یونس قیاسی تھے جبکہ پروڈیوسر اعجاز نیازی نے اسے خوبصورت ڈائریکشن سے نوازا تھا۔ ڈرامہ میں دہشت گردی کے حوالے سے ایک کہانی دکھائی گئی جس میں عوام کو متحد رہنے کی تلقین کی گئی تھی۔ ڈرامے میں فلمسٹار آصف خان کا بہت خوبصورت اور موثر کردار تھا۔