کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق قائد آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا ، مقتول کی شناخت وسیم عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا اورملیرسیکٹرکا انچارج تھا۔ ادھر نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون میں شادی ہال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان محمد عادل شدید زخمی ہوگیا اور وہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔ وقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف خواجہ اجمیرنگری تھانے میں  درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن