چین میں سیلاب اوربارشوں کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری،سچوان صوبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور پانچ سوسے زائد پھنس گئے۔

چین میں گزشتہ اڑھائی ماہ سے جاری شدید بارشوں اورسیلاب نے ملک کے چھبیس صوبوں میں زبردست تباہی مچائی ہے ۔ آج جنوب مغربی صوبے سچوان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ گزشتہ ہفتے گانسو صوبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے دیگر افراد کی تعداد بھی بارہ سو سے تجاوز کر چکی ہے

ای پیپر دی نیشن