پچھہترسالہ رون سویڈن Ron Sveden جوکافی عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا اس وقت حیران رہ گیا جب اسے بتایا گیا کہ اس کے پھیپھڑے میں مٹرکا پودا اگ آیا ہے۔ رون کو گزشتہ کئی ماہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اوراس کا ایکسرے کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کے پھیپھڑے میں مٹر کا ایک پودا اگ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کھانے کے دوران ایک مٹرکا دانہ رون کے پھیپھڑے میں چلا گیا اور اس میں سے ایک کونپل پھوٹ پڑی جو سانس لینے میں دشواری کا باعث بن رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کے ذریعے رون کے پھیپھڑے سے یہ پودا نکال دیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ آپریشن کے فوراً بعد رون کو جو کھانا دیا گیا وہ مٹر کا سالن ہی تھا۔