بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تین سو ٹن بارود سے بھرے اکسٹھ ٹرک لاپتہ ہوگئے۔

Aug 13, 2010 | 16:30

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سرکاری فیکٹری سے ٹرکوں کے ذریعے ضلع ساگر میں قائم ایک پرائیوٹ فرم کو پہنچایا جانا تھا۔ اکسٹھ ٹرکوں پرتین سوٹن سے زائد بارود لوڈ تھا۔ پولیس کی جانب سے ٹرکوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سرکاری فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ادھر بھارتی سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیزمواد دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزیدخبریں