کراچی قتل عام کاسلسلہ جاری، پرتشدد واقعات میں منی بس سمیت آٹھ گاڑیاں نذرآتش، تازہ واقعات میں مزید چھ افراد ہلاک ۔

قوم پرستوں کی جانب سے آج کی ہڑتال کے بعد سے کراچی کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ، رات گئےٹاورکے قریب شرپسندوں نے ایک مسافر بس کوآگ لگادی جس میں ایک مسافر جھلس کر جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔اورنگی مائی کولا چی روڈ پرپانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جس کے بعد آج جلائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ سحری کے وقت ناظم آباد نمبر دو میں دستی بم حملے اور فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، پاک کالونی میں بغیر نمبر پلیٹ والی کار سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ادھرریگل چوک، گلستان جوہراورشاہراہ فیصل کے قریب بھی فائرنگ اور جلاؤگھیراؤ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ کے بعد دکانیں بندکردی گئیں۔ صدر،اورنگی ٹاؤن اورگلشن اقبال کے علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادمارے گئے، پولیس نے سحری کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ، دوسری جانب حیدرآباد میں بھی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں تین گاڑیا جلادی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن