امریکی و یورپی معیشت کی گرتی شرح نمو کے پیش نظر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے ۔رواں کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالرز مارکیٹ سے نکال لئے۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طورپر ایک سو تیرہ پوانٹس کمی کے بعدایک فیصد گرگیااور ہنڈریڈ انڈکس گیارہ ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں ہفتے مارکیٹ میںسرمائے کی مالیت میں سات ارب سولہ کروڑروپے سے زائد کی کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوران پینتیس کروڑ اٹھاون لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور اوسط یومیہ کاروباری حجم چھتیس فیصد اضافے سے سات کروڑ گیارہ لاکھ شیئرز رہا۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ شئیرز کی پر کشش قیمت اور کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے سبب مارکیٹ میں تیزی آسکتی ہے تاہم دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بننے والا پریشر کراچی اسٹاک مارکیٹ کی پرفارمنس پرمنفی اثر ڈال سکتا ہے۔