بھارت اورپاکستان کواسلحہ کی دوڑمیں نہیں بلکہ تجارت میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہئے میاں نوازشریف

لاہورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمنارسے خطاب کرتے نوازشریف نےکہا کہ ہم بھارت کے شکرگذارہیں کہ اسنے ہیمں اٹیمی قوت بنانے میں اہم کردارادا کیا، کارگل ایڈوینچرکے باعث دونوں ممالک کے درمیان امن کا عمل ڈی ریل ہوا اورہیمں امید ہے کہ اس حوالے سے کھبی کمیشن بنے گا توحقائق سامنےآجائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم موٹروے کوگوادراورتاسشقند تک لیجانا چاہیتے تھے لیکن ہمیں جدہ بھیج دیا گیا
اپنے کھانے پینے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے نوازشریف نےواضح کیاکہ ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں پائے کھاتا ہوں لیکن میں نے کھبی پائے نہیں کھائے البتہ الوگوشت مجھے بہت پسند ہیں
اس سے پہلےفوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کاکہناتھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کی اصل شکل کو دھندلا دیا ہے ہمارے روشنیوں کے شہر جل رہے ہیں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر قانون کو لاقانوننیت میں نہ بدلا گیا ہوتا تو آج پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی ہمیں بے حسی چھوڑ کر نئے عزم سے پاکستان کی تعمیر نوکرنی ہے

ای پیپر دی نیشن