سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں نے دنیاکے قدیم ترین تہوار فیسٹول آف ٹوتھ کومذہبی جوش وخروش سے منایا۔

سری لنکا کے علاقے کاندی میں منائے جانے والے فیسٹیول میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والےدو لاکھ افراد نے شرکت کی، بدھ مت کے ماننے والوں کے مطابق دانت کے مندر میں پڑے صندوقچے میں بدھا کا دانت تبرک کے طور پررکھاگیاتھا، جس کی یاد میں سالانہ تہوارمنایاجاتا ہے۔ سری لنکا میں حکومت اور تامل ٹائیگرزمیں لڑائی ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں نے غیرمعمولی جوش وخروش اورآزادی ساتھ یہ تہوارمنایا۔ تہوارمیں ایک خصوصی پریڈ بھی منعقد کی گئی جس میں اس سال دوہزارناچنے والے ڈھول بجانے والے اور شمع بردارلوگوں سمیت ستر کے قریب ہاتھی بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن