”ڈسٹرب نہ کریں“ رحمن ملک نے بھرے ایوان میں وزیراعظم کو ٹوک دیا

Aug 13, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (اے این این) وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بھرے ایوان میں ٹوک دیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کراچی کی صورتحال پر کئی روز سے جاری بحث سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب میں رحمن ملک بڑی تیاری میں دکھائی دیئے۔ انہوں نے ایوان میں پرجوش خطاب کیا تاہم سپیکر کو میڈم پرائم منسٹر بول دیا۔ رحمن ملک کی تقریر کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کی موجودگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور اپنی فائلوں کے ہمراہ آنا جانا شروع کر دیا۔ اپنی تقریر میں یہ گڑبڑ وزیر داخلہ کو پسند نہ آئی اور بالآخر انہیں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا پڑا کہ جب تک میری تقریر ختم نہیں ہوتی ڈسٹرب نہ کریں۔
ڈسٹرب نہ کریں
مزیدخبریں