لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ سٹاف رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی) ملک بھر میں پاکستان کے66 ویں یوم آزادی کی تقریبات قومی جوش وجذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی، پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سینٹر میں ہو گی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف خطاب ریں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں ان تقریبات کا آغاز مساجد میں ملک وقوم کی خوشحالی، ترقی و استحکام کی دعاو¿ں کیساتھ کیا جائیگا، وزیراعلیٰ شہباز شریف کل (14اگست) صبح 9 بجے شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھا کر اور عالمگیری گیٹ میں قومی پرچم لہرا کے ان تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرینگے، گورنر ہاو¿س لاہور میں خصوصی بچوں کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ےوم آزادی پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے مینار پاکستان گراو¿نڈ میں ائرشو ہو گا 50چھوٹے جہاز رنگ روڈ سے پرواز کرکے مینار پاکستان اتریں گے جبکہ تحریک استحکام پاکستان کونسل کے زیراہتمام نیشنل آڈیٹوریم میں ہونے والی پُروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کو ایوارڈز دئیے جائینگے، اسی طرح لاہور ہائیکورٹ، لاہور گریژن، واپڈا ہاو¿س، ٹاو¿ن ہال، ریلوے ہیڈ کوارٹرز، سول سیکرٹریٹ اور دیگر مقامات پر بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 8 برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس یوم آزادی پر انٹےلی جنس اداروں کو ابھی تک ملک میں دہشت گردی ہونے کے بارے میں کوئی رپورٹ یا اطلاع نہیں ملی تاہم اس کے باجود وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت سمےت گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہداےت کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یاسین راجہ نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر کے نام ایک تہنیتی پیغام میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 65 ویں یوم آزادی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔