ایف بی آر کے 7سینئر کسٹم افسران تبدیل

Aug 13, 2013

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 7 سینئر کسٹم افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں افسران نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ گریڈ 20کے سید شہنشاہ حسنین نے ڈائریکٹر ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ گریڈ 20کے جاوید غنی نے ڈائریکٹر ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گیڈ 20کے کلکٹر کسٹم فیصل آباد نعیم اعجاز قریشی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ گریڈ 19کے آصف عباسی نے ایڈیشنل کلکٹر ملتان، ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری نے ایڈیشنل کلکٹر آیرنرمنٹ کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گریڈ 19 کے محمد طاہر نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ملتان اور مسز نیلو فر شہزاد نے سیکرٹری ایف بی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں