فلپائن میں سمندری طوفان 23 افراد لاپتہ ہو گئے

منیلا (آن لائن) فلپائن میں سمندری طوفان اوٹار کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پیر کے دن حکام نے بتایا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام افراد ماہی گیر ہیں، لوزون نامی جزیرے پر شکار پر گئے ہوئے تھے۔ حکام نے اوٹار کو سال کا طاقتور ترین طوفان قرار دیا ہے۔ دارالحکومت منیلا میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فلپائن میں ہر سال تقریبا بیس سمندری طوفان آتے ہیں، جن میں سے متعدد انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن