لندن (اے پی پی) کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے 15اگست کو لندن میںبھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی مشاورتی کونسل کے زیر اہتمام Aldwych لندن میںپر امن احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی ہائی کمشنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی ۔
کشمیری پرسوں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے
Aug 13, 2013