سندھ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی ہونگے، صوبائی کابینہ نے مسودہ کی منظوری دےدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کی منظوری دے دی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مسودے کی کاپی فراہم کی جائے گی۔ کراچی میٹر پولیٹن کارپوریشن ہو گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 اضلاع کو ڈسٹرکٹ کونسل کا درجہ دیا جائے گا سندھ کی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو نئے بلدیاتی نظام سے آگاہ کیا گیا سندھ کابینہ کی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نئے نظام پر مشاورت کرے گی ان سے بلدیاتی نظام پر تجاویز لے گی بلدیاتی نظام مسودے کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ہوں گی ان میں حیدر آباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر شامل ہیں۔ شرجیل میمن کے مطابق نئے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...