بھارت کا جنگی جنون : طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر لیا ‘ پرتھوی میزائل ٹو کا بھی تجریہ

Aug 13, 2013

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کا جنگی جنو ن ایٹمی آبدوز کے بعد جہاز بردار بحری جہاز وکرنت بھی تیار کر لیا بھا رتی میڈیا کے مطا بق بھارت ان پانچ ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے خود جہاز بردار بحری جہاز تیار کیا ہے۔چالیس ہزار ٹن وزنی آئی این ایس وکرنت بھارت کے شہر کوچن میں لانچ کیا جائے گا۔یہ جہاز بردار بحری جہاز کئی تجربوں سے گزرے گا اور اس کو 2018ءمیں باقاعدہ طور پر بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر سے 3 روز قبل ہی بھارت نے ایٹمی آبدوز کا ایٹمی ری ایکٹر چلایا تھا۔آئی این ایس اریہانت پہلی آبدوز ہے جس کو ڈیزائن اور تیار بھارت ہی میں کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ باضابطہ طور پر ایٹمی ممالک کے بعد بھارت پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی آبدوز تیار کی ہے۔ واضح رہے پانچ باضابطہ طور پر ایٹمی ممالک میں امریکہ، برطانیہءفرانس، روس اور چین شامل ہیں۔پچھلے سال بھارت ان پانچ ممالک کے علاوہ چھٹا ملک بن گیا تھا جب اس نے روسی ساخت کی ایٹمی آبدوز اپنی بحریہ میں شامل کی تھی۔بی بی سی کے مطابق اگر آئی این ایس اریہانت کے ایٹمی ری ایکٹر تجربے کامیاب رہتے ہیں تو اس کو دو سال میں بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔اریہانت میں ایک سو افراد کا عملہ آ سکتا ہے اور یہ زیادہ لمبے عرصے کے لئے زیر آب رہ سکتی ہے جس کے باعث اس کا کھوج لگانا مشکل ہو گا۔
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق 350 کلومیٹر تک مار کرنیوالے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ دفاعی حکام نے بتایا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے اس میزائل کا تجربہ چندی گڑھ میں واقع آئی ٹی آر کمپلیکس تھری میں سالوو موبائل لانچر سے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں