دہشت گردی نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے: مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی نے ملک کی بنےادوں کو ہلا کر رکھ دےا ہے۔ قوم پچھلے بےس سالوں سے دہشت گردی کے خلاف پالےسی بنانے کی باتےں سن رہی ہے۔ پچاس ہزار سے زائد بے گناہ اور معصوم شہرےوں کی شہادت کے بعد بھی اب تک ےہی سوچا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کےا پالےسی بنائی جائے۔ ان خےالات کا اظہار مرکزی امےر جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم) مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی نے کارکنوں سے عےد ملن پارٹی کے موقع پر کےا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ پےر سےّد صفدر شاہ گےلانی، علامہ حامد سبحانی اور صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن