”حکمران بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بجائے خواب خرگوش میں مگن ہیں“

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )ق لیگ کے ضلعی رہنماءشکیل عطاءاللہ ورک نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کروایا پھر دوستی بس کے مسافروں کو حراساں کیا اور اب کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران بھار ت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اسلام آباد میں خودکش بمبار کی شناخت ہوجانے کے اور اس کے تانے بانے ایک صوبائی وزیر سے ملنے پر شریف برادران کی خاموشی معنی خیز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ دہشت گردی بجلی بحران کے خاتمہ کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والی مسلم لیگ (ن) کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پنجاب میں ڈکیتی راہزنی اغواءبرائے تاوان کے ساتھ ساتھ اداروں میں کرپشن اور کمیشن میں بھی اضافہ ہوا ہے حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے دہشت گردی کے پے در پے واقعات نے حکومت کے ہوش اڑا کر رکھ دہے ہیں د و ماہ نے حکومت نے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا اور دہشت گردی کے خلاف کوئی پالیسی بھی نہیں لے کر سامنے آئے شکیل ورک نے کہا کہ عید کے موقعہ پر جس طرح دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں اس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں نا کام ہیں۔

ای پیپر دی نیشن