شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )سیاسی و سماجی رہنماءعمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ دوستی بس روک کر مسافروں کو حراساں کرنا اور پاکستان کے ہائی کمیشن پر دھاوا جیسے واقعات قابل مذمت ہی نہیں بلکہ تشویش ناک ہے بھارت امریکہ کی شہ پر جان بوجھ کر سرحدوں پر جنگ کا ماحول پیدا کررہا ہے ایک طرف دوستی کا راگ الاپا جارہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران ڈوگر نے کہا کہ حکمرانوں کو بھارت سے باہمی اعتماد سازی کے نام پر یک طرفہ دوستی کی پالسیاں اور اسے پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔