گوادر پورٹ کو فوجی نہیں تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائیگا: نور جادمانی

گوادر پورٹ کو فوجی نہیں تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائیگا: نور جادمانی

بیجنگ (اے پی پی) پاکستان کے سپیشل سیکرٹری برائے ایشیا پیسفک امور نور محمد جادمانی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پاک چین اقتصادی تعلقات کا اہم عنصر ہے جس کا مقصد دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ نور محمد جادمانی نے کہا کہ گوادر پورٹ کو فوجی نہیں بلکہ تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ایک طرف گوادر سے کاشغر تک زمینی رابطہ قائم ہوگا جبکہ اسی راستے کے ذریعے چین کو بھی بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی ملے گی۔ گوادر رپورٹ کے انتظامی اختیارات پہلے ایک سنگاپور کمپنی کے پاس تھے جنہیں فروری میں ایک چینی کمپنی کے حوالے کردیا گیا تھا۔

نورجادمانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...