مظفرآباد (آن لائن) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین نے 15 اگست کو ”یومِ سیاہ“ منانے کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سامراج 65 برسوں سے سرزمین جموں و کشمیر پر غاصبانہ فوجی قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے بھارت کے یومِ آزادی کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر سے منا کر ہم نہ صرف اپنے غم و غصے اور نفرت کا اظہار کر سکتے ہیں بلکہ عالمی برادری کے سامنے اس کے مکروہ اور بھیانک چہرے کو بے نقاب بھی کرسکتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی سراغ رساں ایجنسیوں نے کشمیری عوام کو دہشت زدہ کرنے اور ان کے باہمی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے نت نئے حربے اختیار کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ کب تک بھارتی حکمرانوں کے کشمیریوں پر مظالم پر خاموش رہے گی۔ اقوام متحدہ اس طرح کے دوہرے معیار سے اپنی حیثیت کھو رہا ہے۔ انہوں نے 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان کی آزادی تب تک نامکمل جب تک کشمیر غلامی کے چنگل سے آزاد ہو جائے اور کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس نہیں لیں گے۔
صلاح الدین