بڑے جانوروں کی نسل ختم ہونے سے غذائی اجزاءکی ترسیل متاثرہوئی: تحقیق

بڑے جانوروں کی نسل ختم ہونے سے غذائی اجزاءکی ترسیل متاثرہوئی: تحقیق

 لندن (بی بی سی اردو) برطانیہ میں ایک تحقیق کے مطابق ایمیزون کے خطے میں بارہ ہزار سال پہلے بڑے جانوروں کی نسل ختم ہونے کے ساتھ علاقے میں غذائی اجزا کی ترسیل کا ایک بڑا ذریعہ بھی ختم ہو گیا۔ ان بڑے جانوروں کی نسل ختم ہونے کے اثرات اب بھی نمایاں ہیں۔یہ تحقیق نیچرل جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جدید دور کے ہاتھی جیسے بڑھے جانوروں کی نسل ختم ہونے سے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔یہ تحقیق نیچرل جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ آج برطانیہ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ریاضی کا ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جس کے ذریعے بڑے جانوروں کی جن کے جسم کا وزن 44 کلو گرام سے زیادہ ہو، نسل ختم ہونے سے ایمیزون کے ایکو نظام پر پیدا ہونے والے اثرات کا حساب لگایا جا سکتا ہے۔ اس ریاضی کے ماڈل کے ذریعے کی گئی حساب کے نتائج کے مطابق بڑے جانوروں کی نسل فنا ہونے سے ایمیزون میں فاسفورس کے پھیلاو¿ میں 98 فیصد کمی آئی۔

ای پیپر دی نیشن