لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کی فلم ”وار“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو فلمی حلقوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ فلم میں اداکار شان، شاہد، اداکارہ عائشہ خان، اداکارہ مشا شفیع، اداکار شمعون عباسی اور علی عظمت نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کی نمائش ستمبر میں متوقع ہے۔