لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمساز سہیل خان نے پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کے لئے ”سلام پاکستان“ کے نام سے ایک ملی نغمہ تیار کیا ہے۔ اس گانے کا میوزک کامران اور ساجی نے تیار کیا ہے۔ آواز گلوکارہ سنبل راجہ کی ہے۔ سہیل خان نے نمائندہ نوائے وقت کو بتایا کہ اس ملی نغمے کا مقصد پاکستان کے عوام اور پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
فلمساز سہیل خان نے ”سلام پاکستان“ کے نام سے ملی نغمہ تیار کر لیا
Aug 13, 2014