اسلام آباد( خبر نگار) آئی ایم ایف کی شرط پر وزارت خزانہ نے بجلی پر 60 ارب کی سبسڈی کم کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی گرادی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی پر سبسڈی 60 ارب روپے کم کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی نوٹیفکیشن کیلئے درخواست نیپرا کو بھجوادی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے سبسڈی میں 5.15 روپے یونٹ تک کمی جبکہ نیپرا کا 01.67 روپے یونٹ نرخ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل اور صنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی و پانی کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔
آئی ایم ایف کی شرط‘ 60 ارب روپے کی سبسڈی ختم، بجلی 5 روپے یونٹ مہنگی ہوگی
Aug 13, 2014