یوم آزادی پر دہشت گردی کا امکان لاہور، راولپنڈی سرگودھا، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر دہشت گرد صوبے کے پانچ شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں کارروائیاں کر سکتے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ان شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسای اداروں نے قانون نافذ  کرنے والے تمام اداروں کو اطلاع دی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر دہشت گرد پانچ شہروں لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ کالعدم تنظیموں نے کارروائیوں کے لیے 9 خود کش بمبار بھی روانہ کر دیئے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ان شہروں میں حساس اداروں کے دفاتر، پولیس افسران کے دفاتر، ریلوے سٹیشنوں، لاری اڈوں، ایئر پورٹ، جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کر در گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...