حکومت نے کسی غیر جمہوری‘ غیر آئینی اقدام کے مقابلہ کیلئے 10 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی: ذرائع

لاہور(آئی این پی)وفاقی وصوبائی حکومت نے کسی بھی غیر جمہو ری و غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے سابق ججزاور وکلاء پر مشتمل10رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے 14اگست کے بعد ملک میں کسی بھی غیر جمہو ری اور غیر آئینی اقدام کا مقابلہ کر نے کیلئے جو قانونی ٹیم تشکیل دی ہے اس میں سپر یم کورٹ کے سابق ججز خلیل الر حمن رمدے ‘خواجہ محمد شر یف ‘ماہر قانون دان اکرم شیخ ایڈوکیٹ سمیت دیگر اہم سابق ججز اور وکلاء شامل ہیں۔ وہ14اگست کے بعد سے حکو مت کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی آئینی اور قانونی راہنمائی کیلئے سپر یم کورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...