پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آ گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں تین اور شمالی وزیرستان کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 84 جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 115 ہو گئی۔