کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر کی شناخت امیرعلی کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا آدمی اسکا دوست بتایا گیا ہے۔ ادھر رات گئے گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او تھانہ پریڈی غضنفر کاظمی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سب انسپکٹر غضنفر کاظمی تھانے سے اپنے گھر جا رہے تھے انہیں نجی ہسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ غضنفر کاظمی نے 1992ءکے کراچی آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے کئی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کی تھیں۔