مشرف پہلے گئے تو ’’شریف‘‘ کا جانا رک جائیگا: حافظ حسین

Aug 13, 2014

اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں مشرف پہلے جاتا ہے یا ’’شریف‘‘ مشرف پہلے گیا تو ’’شریف‘‘  کا جانا  رک جائیگا‘  اگر شریف پہلے گیا تو مشرف نے تو  پھر بھی جانا ہی جانا ہے۔ عمران خان حلیف بدل رہے ہیں نہ قادری بیان‘ اصل میں  دونوں کے پیچھے وہ  ہیں  جو ’’گھوڑوں‘‘ کے ساتھ’’ اصطبل‘‘ بھی بدل رہے ہیں۔ عمران نے ’’جن کے‘‘کہنے پر سراج الحق سے ملنے سے معذرت کی ’’انکے‘‘ کہنے پر ہی ملاقات کیلئے بلایا۔ منگل کو  اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے  ٹیلی فونک بات چیت میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی جے یو آئی میں کوئی کسی کو کھڑا کرتا ہے نہ بٹھاتا ہے جنرل کونسل ہی نام پیش کرتی ہے اسلئے جے یو آئی میں کوئی امید سے نہیں ہوتا۔ حافظ حسین احمد  سے اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے ٹیلیفونک بات چیت میں جب   پوچھا گیا کہ وہ 14 اگست کے مارچوں کا نظارہ کہاں کریں گے تو انہوں نے مخصوص پیرائے میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت مسلمان آباد‘ جب ان سے کہا گیا کہ وہ  تو اسلام آباد ہے تو انہوں نے کہا وہاں  اسلام تو ہے نہیں البتہ مسلمان ضرور  ہیں اسلئے وہ اسے مسلمان آباد ہی کہیں گے۔

مزیدخبریں